صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کی علی الصبح تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کی قیادت کا الزام ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔