حماس کا صدر ٹرمپ کی مصر آمد سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

غزہ (13 اکتوبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر آمد سے قبل اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیں گے۔حماس نے زندہ یرغمالیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا، یرغمالیوں کو آج صبح ریڈکراس کے حوالے کیا جائے گا، اسرائیلی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قید بیس یرغمالیوں کی رہائی پیر کی صبح ایک ساتھ کی جائے گی۔اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹھائیس یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالےکی جائیں گی، اس کے بعد اسرائیل دوہزار کے قریب فلسطینی قیدی رہا کرےگا، ان میں ڈھائی سو کے قریب عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ دو درجن فلسطینی بچوں کو بھی آزادی ملے گی۔یہ بھی پڑھیں: حماس نے غزہ پر کنٹرول کا بیرونی ایجنڈا مسترد کر دیاامریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو اطلاع دی ہے کہ وہ اتوار کی شب 20 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ حالت میں رہا کر سکتی ہے، ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ فوج اتوار کی رات ہی قیدیوں کے استقبال کی تیاری کر رہی ہے، اگرچہ امکان ہے کہ رہائی کا عمل پیر کو مکمل ہو۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں موجود تمام قیدیوں کو فوری طور پر واپس لانے کے لیے تیار ہے، انہوں نے اتوار کو اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ "اسرائیل تیار اور مستعد ہے کہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر وصول کرے”، جبکہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد عمل میں آئے گی۔