ممتا بنرجی نے درگاپور اجتماعی عصمت دری پر اپنے بیان پر وضاحت دی کہ ان کے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا

Wait 5 sec.

درگاپور، مغربی بنگال میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد خواتین طالبات کو رات گئے باہر جانے سے گریز کرنے کے ان کے مشورے پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار یعنی12 اکتوبر کو الزام لگایا کہ ان کے بیا ن کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے ۔ممتا نے علی پور دوار میں صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے پر ان کے تبصروں کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کے الفاظ کی غلط تشریح کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'دم دم ایئرپورٹ پر میرے تبصروں کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آپ مجھ سے ایک سوال پوچھیں اور جب میں جواب دیتی ہوں تو میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے'۔ میرے ساتھ اتنی سستی سیاست نہ کرو۔ انہوں  نے کہا، 'دوسروں کے برعکس، مجھ میں  آپ سے ملنے اور براہ راست بات کرنے کی شائستگی ہے۔ دوسرے صرف پہلے سے ترتیب دیئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔' ایم بی بی ایس طالبہ کی اجتماعی عصمت دری معاملے میں تین گرفتار، دو ملزمین فراربارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شمالی بنگال میں راحت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، ممتا بنرجی نے کولکتہ ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت اس طرح کے واقعات کے خلاف صفر برداشت کا موقف رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، 'یہ ایک چونکا دینے والا واقعہ ہے۔ ہم اس طرح کے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کا موقف رکھتے ہیں۔ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس دیگر کی تلاش کر رہی ہے۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔'ہفتہ یعنی 11 اکتوبر کو، پولیس نے بتایا کہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے جلیشور سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی ایک طالبہ کے ساتھ درگاپور میں مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات  یعنی10 اکتوبر کو نجی میڈیکل کالج کے کیمپس کے باہر اس وقت پیش آیا جب سیکنڈ ایئر کا طالب علم اپنے ایک دوست کے ساتھ کھانا کھانے گئی ہوئی تھی ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بیان دیا، "وہ ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں پڑھ رہی ہے۔ اس کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ وہ رات 12:30 بجے کیسے باہر نکلی؟ ہاسٹل کے طلباء، خاص طور پر جو مغربی بنگال سے باہر سے تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں، سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہاسٹل کے قوانین پر عمل کریں۔ جب کہ ان کا بنیادی حق ہے کہ وہ جہاں چاہیں جائیں، انہیں رات گئے باہر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔"وزیر اعلیٰ نے کہا، "وہ ادارہ جہاں متاثرہ طالب علم ہے وہ بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔ پرائیویٹ کالجوں کو اپنے کیمپس کے اندر اور اس کے ارد گرد سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے۔ پولیس ہر شخص کی نقل و حرکت پر نظر نہیں رکھ سکتی۔"