غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

Wait 5 sec.

تل ابیب(12 اکتوبر 2025): غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے، یہ فوجی غزہ نہیں جائیں گے۔امریکی حکام کے مطابق غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں یہ فوجی غزہ نہیں جائیں گے بلکہ وہ قطر، مصر اور ترکیے کے فوجیوں سے تعاون کریں گے۔سینئر امریکی حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی طور پر 200 فوجی زمین پر موجود ہوں گے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے زیر انتظام ایک "سول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر” قائم کیا جائے گا تاکہ تباہ کاریوں سے متاثرہ علاقے میں انسانی امداد کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ لاجسٹک اور سیکیورٹی امداد کو آسان بنایا جاسکے۔امریکی حکام کے مطابق یہ فوجی ایک وسیع تر ٹیم کا حصہ ہیں جس میں شراکت دار ممالک، غیر سرکاری تنظیمیں اور نجی شعبے کی تنظیمیں شامل ہیں، یہ ٹیم امن معاہدے اور غزہ میں سویلین حکومت کے قیام کی منتقلی کی نگرانی کے لیے موجود ہیں۔حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے اہم اعلاناسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق طے شدہ حدود تک واپس جا چکی ہے۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا غزہ کا دورہ اس بات کا جائزہ لینے کے لیے تھا کہ سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کیسے قائم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی تعینات نہیں ہوگا، بلکہ تعاون کا عمل باہر سے جاری رہے گا۔