حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، امریکا

Wait 5 sec.

امریکا نے اسرائیلی پراپیگنڈے کی تردید کی ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ٹرمپ کے قریبی مشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔واشنگٹن نے تصدیق کی کہ غزہ معاہدے کا اگلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔سینئرامریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں امن و نظم برقرار رکھنا ہے۔سینئر امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، مصر، قطر جیسے ممالک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کیساتھ امدادی روابط کو مضبوط کرنے پر مثبت مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو باور کرایا کہ حماس جان بوجھ کر لاشیں حوالے نہیں کر رہا جب کہ حماس نے یقین دلایا جو لاشیں ہم تلاش کر سکے وہ واپس کر دی ہیں اور باقی لاشوں کیلئے مشینری اور سامان درکار ہے۔