ٹرمپ کا ترک صدر اردوآن سے متعلق بڑا دعویٰ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن یوکرین اور روس میں جنگ رکوا سکتے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں ترک صدر رجب طیب اردوآن کا احترام کیا جاتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن ان کا احترام کرتے ہیں جبکہ اردوآن میرے بھی دوست ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سخت مزاج لوگوں کیساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے، کمزوروں کے ساتھ کام کا مزہ نہیں، اردوآن نے میرے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ اور عراق کے دباؤ پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ سمٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت منسوخ کر دی گئی تھی۔دو سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن کی سفارتی کوششوں سے نیتن یاہوکی شرکت روک دی گئی۔ ترک سفارتی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیگر رہنماؤں کی حمایت سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے نیتن یاہو کی شرکت کی خبر ملنے پر طیارے کو روک لیا تھا اور پھر ترک صدر نے نیتن یاہو کی عدم شرکت کی تصدیق ہونے تک شرم الشیخ نہ اترنے کا فیصلہ کیا۔مشیرعراقی وزیراعظم کے مطابق عراق نے نیتن یاہو کی موجودگی پر اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جب کہ کئی دیگر وفود نے بھی نیتن یاہو کی موجودگی پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔