(12 اکتوبر 2025): آج تک لاکھوں روپے مالیت کے مویشی دیکھے ہوں گے لیکن یہ بیل اتنا قیمتی ہے کہ اس کی قیمت 25 کروڑ روپے ہے۔اب تک آپ سب نے لاکھوں مالیت کے بیل، گائے، اونٹ کے بارے میں سن رکھا ہوگا۔ تاہم آج آپ جس بیل کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔ اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے، کیونکہ اس کی مالیت ایک دو کروڑ نہیں بلکہ 25 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے مالک کے بارے میں جان کر بھی حیران رہ جائیں گے۔یہ قیمتی بیل بھارتی شہر میرٹھ کی آئی ٹی یونیورسٹی میں ہونے والے آل انڈیا مویشی میلے میں لایا گیا۔ جس کا نام ’’ودھایک‘‘ ہے۔سیاہ رنگ اور بڑی جسامت والے یہ بیل دیکھنے میں کافی غصیلا نظر آتا ہے، جس کو دو افراد نے پکڑ رکھا ہے۔یہ قوی الجثہ بیل اپنی جسامت کے باعث میلے کی رونق لوٹ کر لے گیا۔ اس بیل کی قیمت 8 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 25 کروڑ 28 لاکھ روپے) ہے۔تاہم سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بیل کے مالک بھارت کے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ’’پدما شری‘‘ کے حامل نریندرا سنگھ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ودھایک (بیل) اپنے نام کی طرح جسامت میں مضبوط ہے اور یہ مراہ نسل کا بیل ہے۔شادی کے لیے ہیلی کاپٹر لینا ہے تو کرایہ کتنا ہوگا؟