(12 اکتوبر 2025): ترکیہ نے چند برسوں میں کئی شہرہ آفاق اسلامی ڈرامے بنائے ایسے ہی ایک ڈراما سے متاثر ہو کر خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔دو براعظم میں واقعہ دنیا کا واحد ملک ترکیہ آج کل اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنانے کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ ترکیہ کی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو صرف اسلامی ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شہرہ آفاق شہرت ملی۔ ان کے علاوہ بھی اسلامی پس منظر لیے کئی ڈراما جن میں عثمان، سلطان صلاح الدین ایوبی، میرا سلطان سمیت ایک فہرست ہے۔ان اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراموں نے دنیا بھر میں اثر ڈالا اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اسلام کی تاریخ اور اسلامی تعلیمات سے اتنی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ترک میڈیا کے مطابق اسکاٹش خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے ترک ڈراما سیریل ’’عثمان کورلوس‘‘ جو کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ غازی کا سیکوئل ہے۔ اس ڈرامے میں دکھائی گئی اسلامی تاریخ، اسلاف کے کارناموں سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔جولیتا نے بتایا کہ انہوں نے عالمی وبا کوویڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں، جس سے مجھے اسلام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور میں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ شروع کیا،خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے قرآنِ پاک کا مطالعہ کرنا شروع کیا تو مجھ پر حقیقت آہستہ آہستہ آشکار ہونے گلی اور اس کے 2 سال بعد میں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔