نوجوان نے اپنی کلائی کاٹ کر خون سے لڑکی کی مانگ بھر دی! پھر کیا ہوا؟

Wait 5 sec.

(12 اکتوبر 2025): فلموں میں خون سے مانگ بھرتے دیکھا ہوگا لیکن حقیقت میں نوجوان کو اپنی کلائی کاٹ کر لڑکی کی خون سے مانگ بھرنا مہنگا پڑ گیا۔ہندو برادری کی شادیوں میں سندور سب سے اہم ہے۔ سندور سے مانگ بھرنا ایک طرح سے شادی کرنا ہی مانا جاتا ہے۔ آپ سب نے کئی بھارتی فلموں میں ہیرو کو نامساعد حالات میں ہیروئن کی مانگ اپنے خون سے بھرتے دیکھا ہوگا بلکہ ایک بالی ووڈ فلم تو ’’خون بھری مانگ‘‘ کے عنوان سے بھی بنی۔تاہم ایک نوجوان نے فلمی انداز میں اپنی کلائی کاٹ کر لڑکی کی مانگ بھر دی۔ تاہم اس کا یہ عمل اسے بہت مہنگا پڑا اور جیل کی ہوا کھانی پڑی۔یہ واقعہ بھارت کے شہر آگرہ کے ایک قصبے میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے سرعام اپنی کلائی کاٹ کر ایک لڑکی کی زبردستی مانگ بھر دی۔ شور سن کر جب پڑوسی جمع ہوئے تو نوجوان نے لڑکی کے شوہر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔بھارت بھر میں سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نشے میں دھت ایک نوجوان کو ایک لڑکی کو اس کے گھر سے زبردستی گھسیٹتے دکھایا گیا ہے۔ بعد ازاں وہ اپنی کلائی کاٹ کر لڑکی کے بالوں کو خون سے بھر دیتا ہے اور وہاں سے چلا جاتا ہے۔