اسرائیل کا غزہ کی تمام سرنگیں تباہ کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

اسرائیل نےغزہ کی تمام سرنگیں تباہ کرنےکا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ حماس کی سرنگوں کی تباہی امریکی منظوری سے ہوگی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ حماس کے سرنگوں کی تباہی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد شروع ہوگی، سرنگوں کو امریکا کی منظوری سے تباہ کیا جائے گا۔اسرائیل نے کہا کہ عملی کارروائی مغربی زیرقیادت بین الاقوامی میکنزم کے تحت انجام دی جائےگی، اسرائیلی وزیردفاع نے اسرائیلی فوج کو مشن کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔سرنگوں کی تباہی امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے کا حصہ ہوگی، حماس نے پہلا مرحلہ قبول کیا جس کےنتیجےمیں جمعہ کو جنگ بندی ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں نے 2 سالہ جنگ کے بعد پہلی رات دھماکوں کی آواز سنے بغیر گزاریعرب میڈیا نے بتایا کہ حماس نے منصوبے میں پیچیدگی کے حوالے سے کہا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کئی پیچیدگیاں موجود ہیں۔دریں اثنا حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پیر کی صبح سے شروع ہوگی، قیدیوں کے تبادلے کا عمل طے شدہ معاہدے کے مطابق ہوگا۔اسامہ حمدان نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے بعد اسرائیل 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کریگا، حماس کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی حتمی فہرست پر مذاکرات جاری ہیں۔نیتن یاہو نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی