برسلز: یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ یورپ اپنی سیاست میں کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کا برسلز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جو بات قبول نہیں کر سکتے، وہ یورپی سیاست میں مداخلت کی دھمکی ہے۔صدر یورپین کونسل نے کہا کہ امریکا یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ یورپ میں کون سی سیاسی جماعتیں اچھی ہیں اور کون سی اچھی نہیں ہیں، امریکا یہ بھی طے نہیں کر سکتا کہ یورپ کے نزدیک آزادی اظہار کا کیا تصور ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات پہلے ہی سے موجود تھے، مگر نئی حکمتِ عملی اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس حکمتِ عملی میں یورپ کو اتحادی کہا گیا ہے، جو ٹھیک ہے لیکن اگر ہم اتحادی ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اتحادیوں جیسا سلوک کرنے کی ضرورت ہے۔امریکا ایک اہم اتحادی ہے، ایک اہم اقتصادی شراکت دار بھی ہے لیکن یورپ کو خودمختار رہنا چاہیے۔صدر یورپین کونسل نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ روس نے امریکا کی نئی حکمتِ عملی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اپنے نقطہ نظر سے بڑی حد تک مطابقت رکھنے والی قرار دیا ہے۔ایکس پر بھاری جرمانہ، ایلون مسک نے یورپی یونین کو نازی قرار دے دیاانہوں نے کہا کہ حکمتِ عملی میں یوکرین کی جنگ کے بارے میں جو مؤقف اپنایا گیا ہے، وہ اس منصفانہ اور پائیدار امن کی حمایت نہیں کرتا جس کی یورپ طویل عرصے سے حمایت کرتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمتِ عملی صرف محاذ آرائی کے خاتمے اور روس کے ساتھ استوار تعلقات کی بات کرتی ہے۔