ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دے دی!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (9 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور ٹیرف لگانے کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو یہ دھمکی اس وقت دی، جب وہ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے بڑے امدادی منصوبے کا اعلان کر رہے تھے۔اس موقع پر متعلقہ حکام اور کسانوں نے انہیں بتایا کہ امریکا میں بھارتی چاول کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔کسانوں کا کہنا تھا کہ بھارت سے کم قیمت والے چاول امریکی بازاروں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور مقامی قیمتوں کو نیچے دھکیل رہے ہیں۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ڈمپنگ برداشت نہیں کریں گے اور ضرورت پڑی تو ان پر ٹیرف بھی لگا سکتے ہیں۔صدرٹرمپ نے بھارت کو زرعی درآمدات خصوصاً چاول پر نئے ٹیرف لگانے کی وارننگ دے دی۔۔ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کیلئے بڑے امدادی منصوبے کے اعلان کےدوران حکام نے بتایا بھارتی چاول کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے کہا امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ڈمپنگ برداشت نہیں کریں گے۔ ضرورت پڑی توان پرٹیرف لگا سکتے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران ہندوستان اور کینیڈا پر نئے محصولات عائد کرنے کا اشارہ دیا تاکہ محصولات سے متاثر امریکی کسانوں کے لیے 12 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان دعوؤں کی تحقیقات کرے گی کہ کچھ ممالک امریکی مارکیٹ میں کم قیمت پر چاول کی ڈمپنگ کررہے ہیں۔