واشنگٹن (9 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت تنازع ختم کروانے کا تذکرہ کر دیا۔انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کروائیں لیکن ابھی ایک جنگ باقی ہے، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع نمٹایا، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ دور میں پاکستان پر بڑھتا اعتماد، عالمی جریدہ فارن پالیسی بھی معترفڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 36 سال سے جاری ایک جنگ ختم کروائی، کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ بند کروائی جس میں 14 ملین لوگ مر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی جنگیں ختم کیں مجھے اس پر فخر ہے۔انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کمزور یورپ دیکھنا چاہے ہیں لیکن میں ایک مضبوط یورپ دیکھنا چاہتا ہوں، روس کی مذاکرات کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔