میڈیکل طالبہ نے پڑھائی کے دباؤ پر روتے ہوئے والد کو فون کیا تو اسے کیا جواب ملا؟ ویڈیو وائرل

Wait 5 sec.

میڈیکل کی طالبہ نے پڑھائی کے دباؤ کے باعث روتے ہوئے رات کے 2 بجے والد کو فون کیا، والد کے جواب نے صارفین کے دل جیت لیے۔نوجوانی کے دن ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنے کندھوں پر چھوٹی چیزوں کا داباؤ بھی محسوس ہوتا ہے، میڈیکل کی تعلیم کو اکثر مشکل ترین راستوں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے جسے ہر طالبعلم کےلیے اختیار کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ایسے ہی ایک میڈیکل کی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی پڑھائی کے حوالے سے اپنے والد سے شکوہ کرتی نظر آرہی ہے۔وائرل کلپ میں نوجوان لڑکی کو روتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ رات 2 بجے اپنے والد کو یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ اس پر پڑھائی کا کتنا دباؤ ہے۔روایتی والدین کے برعکس جو اپنے بچے کو پڑھائی جاری رکھنے کے لیے ڈانٹنے ہیں یا دباؤ ڈالتے ہیں ااس میڈیکل طالبہ کے والد کا رویہ بالکل تبدیل تھا اور انھوں اپنی بیٹی کو بہت زبردست انداز میں سمجھایا کہ لوگ ان کے گرویدہ ہوگئے۔باپ اپنی بیتی سے کہتا ہے، "بیٹا، ڈاکٹر بننا ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہے، دنیا میں بہت اچھی نوکریاں ہیں، تم ابھی جوان ہو، اکیلے اس دباؤ کو مت اٹھاؤ، اگر تمہیں مشکلات محسوس ہورہی ہیں تو اسے چھوڑ دو۔”میڈیکل طالبہ کے والد نے مزید کہا کہ "میں ابھی تک صحت مند ہوں اور میں کما سکتا ہوں، تمہیں پیسوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں، بس خوش رہو۔”دوران آپریشن بچے کی توجہ ہٹانے کیلئے میڈیکل طالبہ کا انوکھا اقدام