ریاض (09 دسمبر 2025): سعودی عرب میں طوفانی بارش کے دوران تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند کر دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے، مملکت کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ملبے تلے آ کر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، محکمہ موسمیات کے جاری کردہ وارننگ کے بعد جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔اسرائیلی فورسز نے انروا کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول کر اقوام متحدہ کا پرچم زبردستی اتار لیاادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔#SaudiArabia is bracing for heavy rains that may trigger flash #floods, #hail & strong #downdrafts across several regions. Storms and floods in #Rabigh – Saudi Arabia pic.twitter.com/73mdQg5tqX— World News (@ferozwala) December 8, 2025