سیاہ ریچھ کا شو کے دوران ٹرینر پر حملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Wait 5 sec.

چین میں ایک پروگرام کے دوران سیاہ ریچھ نے پرفارمنس کے دوران اپنے ٹرینر پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سیاہ ریچھ کو پر فارم کرنے کے لئے مجبور کرتا ہے، اسی دوران وہ ٹرینر پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جانور جس کا نام Xiong Er ہے،حملے کے دوران Xiong Er اپنے ٹرینر کو اسٹیج سے باہر لے جاتا ہے اور نیچے گرا دیتا ہے، ریچھ اپنے ٹرینر پر اگلے پنجوں سے مضبوط گرفت کرکے پکڑ لیتا ہے اور کھینچتا رہتا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/12/1024x576_MP4_2351255782895993483.mp4مذکورہ معاملے کے بعد ریچھ کو اسٹیج کے پیچھے لے جایا گیا اور شو کو بند کر دیا گیا۔ پارک مینیجرز نے کہا کہ واقعے میں نہ تو ٹرینر اور نہ ریچھ زخمی ہوئے۔ریچھ ہوٹل کے اندر داخل ہوگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرلٹرینر، جس کا نام ژاؤ جیازن ہے، نے دعویٰ کیا کہ ریچھ – جسے اس نے چھوٹی عمر سے تربیت دی تھی – اسے نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا اور وہ صرف گاجروں کے ایک تھیلے کو حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔