سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے امریکی کمپنی ’آرچر ایوی ایشن‘ کے ’فلائنگ ٹیکسی‘ سروسز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایڈونسڈ ایئرٹرانسپورٹ سسٹم کو ترقی دینے کے حوالے سے فضائی ٹیکسی کی خدمات کی فراہمی کے عمل کو تیز کردیا جائے گا۔گزشتہ ماہ گزشتہ ماہ امریکی کمپنی آرچر ایوی ایشن کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ ہیلی کاپٹر ایوی ایشن کمپنی اورریڈ سی انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جن کا مقصد اگلے مرحلے میں مملکت میں الیکٹرک ہوائی جہاز کی جانچ اور ممکنہ آپریشنل منصوبے پر کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مشرق وسطی میں فلائنگ ٹیکسی ٹیکنالوجیز میں دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔مملکت میں سیاحت کے شعبے میں بھی کافی پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے اس حوالے سے ایئرٹرانسپورٹیشن کے سیکٹر میں ترقی کے امکانات روشن ہیں۔سعودی عرب اور روس کے درمیان تاریخی معاہدہواضح رہے کہ سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے لیے پہلی بار خودکار فضائی ٹیکسی سروس کی سہولت متعارف کرائی تھی۔رپورٹس کے مطابق خودکار فضائی ٹیکسی کو عازمین کو مقدس مقامات پر سفر کی سہولت مہیا کرنے کے علاوہ سامان کی فوری ترسیل اور ہنگامی حالت میں طبی خدمات کے لیے استعمال میں لایا گیا۔