دمشق (09 دسمبر 2025): العربیہ اور الحدث نے اتوار کو سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کی سابق خاتون مشیر لونا الشبل کی نجی بات چیت پر مبنی لیک ہونے والی نئی ریکارڈنگز نشر کی ہیں، جن میں سے ایک میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ان ریکارڈنگز میں سب سے اہم وہ حصہ ہے جس میں لونا الشبل پیوٹن کی صحت اور ظاہری شکل کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتی ہیں: ’’کیا آپ نے دیکھا پیوٹن کتنا سوجا ہوا ہے؟‘‘اس پر بشار الاسد جواب دیتے ہیں ’’یہ سب آپریشنز ہیں۔‘‘ لونا آگے کہتی ہیں کہ 65 سالہ پیوٹن ’’سرجریز سے بھرا ہوا‘‘ ہے اور ایک فلم نے اسے مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔‘‘سابق شامی صدر بشار الاسد اور لونا الشبل کی ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیایہ گفتگو سابق شامی حکومت اور اس کے مرکزی اتحادی روس کے باہمی تعلقات کے حقیقی مزاج کی جھلک پیش کرتی ہے۔فيديو حصري للحدث.. لونا الشبل لبشار الأسد: "شفت بوتين أديش نافخ؟.. هاد الفيلر فاضحه كتير”.. والأسد يرد: "كله عمليات تجميل”#الحدث#قناة_الحدث pic.twitter.com/JXpfjbwd8C— ا لـحـدث (@AlHadath) December 7, 2025العربیہ الحدث کے ذرائع نے بتایا کہ لونا الشبل کے معاون امجد عیسیٰ بھی لیک ہونے والی ریکارڈنگز کے دوران بشار الاسد کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ یہ خصوصی لیکس شامی سڑکوں پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ ان ویڈیو کلپس کو بشار الاسد کے مخالفین کی بجائے ان کے حامیوں کے لیے زیادہ صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ ریکارڈنگز صدارتی محل میں ایک لفافے میں موجود تھیں جس پر ’’انتہائی خفیہ‘‘ لکھا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ لونا الشبل کی ذاتی دستاویزات بھی تھیں۔ ان میں کچھ ویڈیوز 8 دسمبر 2024 کو حاصل ہوئی تھیں۔