بہار: بیگو سرائے میں کپڑا تاجر کا قتل، آر جے ڈی نے ریاست میں بگڑتے نظم و نسق پر اٹھائے سوال

Wait 5 sec.

بہار کے بیگو سرائے ضلع کے ویرپور تھانہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم جرائم پیشہ نے ایک کپڑا تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ بیگوسرائے ضلع میں گزشتہ دو دنوں میں یہ قتل کی دوسری واردات ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ویرپور تھانہ علاقے کے پربندہ بابا استھان کے قریب پیش آیا۔ جرائم پیشہ نے صبح کپڑا تاجر محمد شہزاد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ شہزاد مبینہ طور پرآج صبح موٹر سائیکل سے اپنے گھر پپرا دود راج گاؤں سے ویرپور واقع اپنی دکان کی طرف جا رہا تھا جب جرائم پیشہ نے اس واردات کو انجام دیا۔ بعد ازاں جرائم پیشہ اپنے ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔دریں اثنا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ویرپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ ویرپور کے تھانہ انچارج رویندر کمار نے بتایا کہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ ذاتی جھگڑے کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔بہار میں تعلیم اور لا اینڈ آرڈر مکمل طور سے تباہ، این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا‘ والی صورتحال: کنہیا کماراس سے پہلے بدھ کو بیگوسرائے میں جے ڈی یو کے ایک لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بیگوسرائے ضلع کے چھوڑاہی تھانہ علاقے میں بے خوف بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر نیلیش کمار کوگولی ماری۔ بتایا جاتا ہے کہ چھوڑاہی تھانہ کے تحت پیر گاؤں کے رہنے والے نیلیش کمار اپنے گھر میں سو رہے تھے تبھی 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے جرائم پیشہ نے بغیر کچھ بولے تابڑ توڑ گولیاں چلا دیں۔ نیلیش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔دوسری طرف آر جے ڈی نے اب ریاست میں لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے ہیں۔ آر جے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے کہا کہ پہلے بھی این ڈی اے کی حکومت تھی۔ اس وقت بھی قتل وغارت گری کا دور جاری تھا اور آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو برسراقتدار آئے چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن 50 سے زائد قتل کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں اقتدار کی باگ ڈور ہے، انہیں لاء اینڈ آرڈر درست رکھنے کی ذمہ داری کی ذمہ داری بھی ہے۔ کارکردگی میں یکسانیت ہونی چاہیے، جرائم پیشہ کسی ذات اور مذہب کا نہیں ہوتا ہے۔