میانمار کی فوج کی اپنے ملک پر بمباری، 31 ہلاک، درجنوں زخمی

Wait 5 sec.

میانمار کی فوج نے اپنی ریاست کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا ہے، بمباری کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ میانمار کی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے اسپتال پر رات گئے بمباری کی، جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں اور 68 افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے میانمار میں 2021 میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی شروع ہوگئی۔میانمار کے 2 اسکولز پر فوجی فضائی حملہ، طلبا سمیت 18 افراد ہلاکمیانمار فوج نے 28 دسمبر کو ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔