دوران پرواز اچانک طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک، خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے

Wait 5 sec.

کینٹکی : امریکا میں یو پی ایس کارگو طیارہ دوران پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے میں پائلٹ سمیت 7افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن لے جانے والا کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد اچانک گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا، حادثے کے بعد علاقے میں دور دور تک دھویں کے کالے بادل چھا گئے، حادثہ گزشتہ شام 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے بائیں بازو میں پہلے آگ لگی اور دھواں اٹھنے لگا اس کے کچھ ہی لمحوں بعد طیارہ ہلکا سا فضا میں بلند ہوا مگر فوراً زمین پر آ کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔Video of the Louisville plane crash. pic.twitter.com/KVJYl8afRh— Mark Blankenbaker (@UofLSheriff50) November 4, 2025 اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ، ایمرجنسی سروسز کے اہلکار پہنچ گئے، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں عملے کے 3 ارکان اور جائے حادثہ پر موجود 4 افراد شامل ہیں، تاہم یو پی ایس انتظامیہ نے تاحال اپنے عملے کی حالت کی تصدیق نہیں کی ہے۔