دنیا بھر میں لوگ اپنی پسندیدہ چاکلیٹ شوق سے کھاتے ہیں، چاہے وہ کڑوی اور ڈارک ہو یا میٹھی، لیکن یاد رہے کہ چاکلیٹ اعتدال سے کھائی جائے تو یہ کئی طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔اگرچہ چاکلیٹ کا تعلق وزن بڑھنے سے جوڑا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس وزن کو متوازن رکھنے، موڈ بہتر بنانے اور دل کی صحت کو سہارا دینے میں مدد دیتے ہیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت ڈاکٹر عبیرہ معین نے چالکیٹ کے فوائد اور اس کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ چاکلیٹ موڈ کو خوشگوار کرنے اور خوشی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں ایسے کمپاؤنڈز ہوتے ہیں جو ڈوپامین ریلیز کرتے ہیں جس سے انسان کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔ڈاکٹر عبیرہ معین نے کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ تین اقسام کی ہوتی ہیں، اسے کھانے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ گھٹتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوکا میں موجود فلیوانولز نامی مرکبات اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔چاکلیٹ کے نقصاناتوزن میں اضافہ : چاکلیٹ میں کیلوریز اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے، جس سے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر وزن بڑھ سکتا ہے۔دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ : زیادہ سیر شدہ چربی کا استعمال دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔مہاسے : دودھ والی چاکلیٹ میں موجود ہارمونز اور چینی انسولین کی سطح کو بڑھا سکتی ہے، جو مہاسوں کو خراب کرسکتا ہے۔نیند کے مسائل : ڈارک چاکلیٹ میں موجود کیفین نیند میں خلل ڈال سکتی ہے اور دل کی دھڑکن میں اضافہ کر سکتی ہے۔ہاضمے کی تکلیف : چاکلیٹ کا زیادہ استعمال ہاضمے میں دشواری پیدا کرسکتا ہے اور کچھ لوگوں میں ایسڈ ریفلوکس یا گردے کی پتھری کا سبب بن سکتا ہے۔