امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔؛امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔گرنے والا طیارہ امریکی شہر ‘ہونولولو’ کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔BREAKING: Aerial footage shows the UPS cargo plane crash near Louisville, Kentucky airport. Police confirm there are victims. pic.twitter.com/Qt7hNK84e5— AZ Intel (@AZ_Intel_) November 4, 2025 علاقے میں دھویں کے کالے بادل چھا گئے، فائربریگیڈ، ایمرجنسی سروسز کے اہلکار پہنچ گئے، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔