نیویارک سٹی میئر کا انتخاب : ممدانی نے ووٹ کاسٹ کرلیا، فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

Wait 5 sec.

نیویارک سٹی میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاست میں ایک نیا دن طلوع ہو۔”غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہورہا ہے شہر کا نیا میئر کون اس کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائے گا۔اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک کے نیویارک سٹی میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے، ممدانی جو رائے شماری میں اپنے حریف اینڈریو کومو اور کرٹس سلوا سے آگے ہیں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ایجنڈا محنت کش طبقے کو سیاسی میدان میں لانے کیلیے ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے نیویارک سٹی میئر کے امیدوار ممدانی نے کہا کہ ہماری کامیابی کے بعد صدر ٹرمپ نے وفاقی فنڈز روکنے کی دھمکی دی ہے لیکن میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں ان دھمکیوں کو صرف الفاظ سمجھتا ہوں، قانون نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں جیسے شہر کے فنڈز دینا ان کی ذاتی مرضی ہو، لیکن میں بطور میئر ہر قانونی راستہ استعمال کرتے ہوئے عوام کے حقوق کا دفاع کروں گا، وقت آنے پر عدالتوں سے لے کر عوامی دباؤ تک ہر ہتھیار میرے اختیار میں ہوگا۔زہران ممدانی کی جیت پر 8 لاکھ افراد نیویارک چھوڑ دیں گے، سروے رپورٹ میں انکشاف