نیو یارک: خالصتانی سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کا دفاع کریں گے، خالصتانی سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے گرو نانک کے یومِ پیدائش پر اعلان کیا ہے، سکھ فار جسٹس نے کہا بھارت نے جارحیت کی تو خالصتان سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، خالصتان سکھ پاکستان کے عوام اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔تنظیم نے کہا کہ گرو نانک دیو جی سچ اور انصاف کی علامت تھے، گرو نانک دیو جی کی تعلیمات مزاحمت اور انسانی وقار کے دفاع کا پیغام دیتی ہیں۔مزید پڑھیں: بھارتی فوج میں بغاوت، سکھ فار جسٹس نے فوجی اہلکار کا آڈیو پیغام جاری کر دیاسکھ فار جسٹس کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خالصتانی سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس سال کے شروع میں سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے۔پاکستان کو سیکیورٹی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان کے نام ایک خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا انتخاب عالمی امن کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، یہ اہم کامیابی امن، انصاف، یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان سکھ برادری کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر بھی غور کرے، سکھ فار جسٹس