بھارتی شہریوں کے لیے بری خبر، کینیڈا نے عارضی ویزے بند کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

Wait 5 sec.

اوٹاوا (05 نومبر 2025): کینیڈا بھارتی شہریوں کے عارضی ویزا درخواستیں بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور کرنے لگا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکومت نے امیگریشن کے محکمے کو عارضی ویزوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کا اختیار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی نے حکومت سے اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار مانگا ہے، تاکہ اگر کسی بڑے پیمانے پر جعل سازی یا غلط استعمال کے شواہد ملیں تو انھیں ایک ایک درخواست کی بجائے اجتماعی طور پر منسوخ کیا جا سکےاس تجویز کے تحت کینیڈا کو قانونی طور پر یہ حق حاصل ہوگا کہ مخصوص حالات جیسے فراڈ، جنگ یا صحت عامہ کے بحران کی صورت میں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کیے جا سکیں، جس سے امیگریشن کی وزارت کو فوری کارروائی کا قانونی اختیار مل جائے گا۔امریکی و یورپی پابندیوں کے باوجود روس سے بھارت کی تیل درآمدات میں اضافہاگرچہ مسودہ قانون میں کسی مخصوص ملک کا نام واضح طور پر نہیں دیا گیا، تاہم خبر ایجنسی کے مطابق داخلی پریزنٹیشن میں بھارت اور بنگلادیش کو ’مخصوص چیلنجز والے ممالک‘ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے اپنے اسٹوڈنٹ ویزا قوانین کو بھی سخت کر دیا ہے، اور اگست 2025 میں تقریباً 74 فی صد ہندوستانی اسٹڈی پرمٹ درخواستوں کو مسترد کیا گیا، رد کیے جانے کی یہ شرح پچھلے سال 32 فی صد تھی۔ اس کریک ڈاؤن کا مقصد دھوکا دہی اور عارضی ہجرت کو روکنا ہے، لیکن اس سے بھارت کے ساتھ کینیڈا کے تعلیمی تعلقات کی واضح کشیدگی کا پتا چلتا ہے۔