صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کر لی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (05 نومبر 2025): نیویارک میئر کا انتخاب لڑنے والے صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کر لی، انھوں نے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو خطاب میں مبارک باد بھی دی۔سابق نیویارک گورنر اینڈریو کومو نے بہ طور آزاد امیدوار نیویارک کے میئر کے انتخاب میں حصہ لیا اور شکست کھائی، انھوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ’’آج کی رات اُن کی ہے، اور ہم ہر ممکن طریقے سے مدد کریں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا شہر بہتر طور پر کام کرے، کیوں کہ ہمارا شہر دنیا کا سب سے عظیم شہر ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہرانی کی جیت پر کہا کہ ووٹرز کے مطابق ری پبلکن کی شکست کی دو وجوہ ہیں، شکست کی ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اور دوسری یہ کہ شٹ ڈاؤن تھی۔ڈیموکریٹ مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب، خبر ایجنسیتاہم، سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ظہران ممدانی کو میئر نیویارک منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا کرتا ہوں، سابق امریکی صدر براک اوباما نے نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ایسے رہنماؤں کے گرد متحد ہوئے جو عوام کے مسائل کی پروا کرتے ہیں، ابھی بہت کام باقی ہے لیکن مستقبل اب کچھ زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کامیاب ہو گئے ہیں، ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر بن گئے ہیں، ڈیموکریٹ مسلمان امیدوار ظہران ممدانی انتخابی سروے میں سب سے آگے تھے۔ ممدانی کا آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ریپبلکن کرٹس سلوا سے مقابلہ تھا، صدر ٹرمپ نے ریپبلکن کرٹس سلوا کی بجائے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس نے ورجینیا میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ظہران ممدانی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد ڈیموکریٹ پارٹی میں نیا چہرہ ہیں، وہ خود کو’’ڈیموکریٹک سوشلسٹ‘‘کہتے ہیں اور ریاستی اسمبلی میں منتخب ہوئے ہیں، ان کی عمر تقریباً 33 سال ہے۔