روس نے یوکرین پر 450 سے زائد ڈرونز اور 45 میزائل داغ دیے

Wait 5 sec.

ماسکو (09 نومبر 2025): یوکرین پر روسی حملوں میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔روئٹرز کے مطابق یوکرینی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ روس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کے ساتھ شدید بمباری کی، جس میں 2 جوہری پاور پلانٹس کو بجلی فراہم کرنے والے سب اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا اور 7 افراد ہلاک ہوئے۔یوکرین کے وزیر خارجہ انڈری سیبیہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس X پر کہا کہ روس نے ایک بار پھر ان سب اسٹیشنز کو نشانہ بنایا ہے جو خمیل نیتسکی اور ریونی جوہری بجلی گھروں کو بجلی فراہم کرتے ہیں۔ یہ حملے اتفاقیہ نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے تھے۔ روس جان بوجھ کر یورپ میں جوہری تحفظ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے رات کے وقت 450 سے زائد ڈرونز اور 45 میزائل داغے، جن میں سے 9 میزائل اور 406 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔ یوکرینی وزیر اعظم نے بتایا کہ روسی حملوں سے خارکیف اور کیف کے علاقوں میں توانائی کی تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا، اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔روسی ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر گیاروسی حکام کا کہنا ہے توانائی کے مراکز پر حملے یوکرینی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ علاقائی حکام کے مطابق دنیپرو شہر میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ جنوب مشرقی علاقے زپوریژا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ شمال میں خارکیف کے علاقے میں ایک شخص کی موت ہوئی۔روس کی وزارتِ دفاع نے ہفتے کے روز اس سے قبل ایک بیان میں کہا کہ اس نے اعلیٰ درستگی والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی، زمینی اور بحری ہتھیاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، یہ حملے یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں پر کیے گئے حملوں کے ردِعمل میں کیے گئے۔