سعودی ائیرلائن کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت، جدید ترین ڈیجیٹل ایجادات کی نمائش

Wait 5 sec.

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ائیرلائن نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 (WTM) میں شرکت کی جو 4 سے 6 نومبر تک لندن، برطانیہ میں منعقد ہوئی۔ورلڈ ٹریول مارکیٹ ایونٹ دنیا کی نمایاں ترین سیاحت اور سفری نمائشوں میں سے ایک تھا، جس میں دنیا بھر کے صنعت کے رہنما، فیصلہ ساز اور ماہرین شریک ہوئے، سعودی ائیرلائن نے اس ایونٹ میں اپنے انٹرایکٹو پویلین (اسٹینڈ نمبر S8-520) پر اپنی جاری تبدیلی کی حکمت عملی کے اہم ستونوں جیسے فضائی بیڑے اور نیٹ ورک میں توسیع اور مسافروں کے سفری تجربے میں اضافے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگرکیا۔ایئر لائن نے اس موقع پر اپنی جدید ترین ڈیجیٹل ایجادات کی نمائش بھی کی جو آپریشنل کارکردگی اور سفر ی تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی تھی۔جیسے جیسے سعودیہ اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسعت دے رہی ہے، پاکستان اس کے لیے ایک اہم مارکیٹ کے طور پر برقرار ہے، جہاں بڑے پاکستانی شہروں اور جدہ کے درمیان پروازوں کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ایئرلائن پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ انتخاب، بہتر کنیکٹیویٹی اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔سعودیہ کے پویلین میں پہلے آنے والا شرکا کو ایئر لائن کی جانب سے حال ہی میں ریاض فیشن ویک میں متعارف کرائے جانے والے فیشن و لائف اسٹائل برانڈ SV کی مصنوعات کے عملی تجربہ کا موقع فراہم کیا گیا۔یہ ایک ایسا ا قدام ہے جو عالمی سطح پر سعودی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سعودیہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اپنی شرکت کے حصے کے طور پر سعودیہ نے ”سعودیہ حج و عمرہ“ کی خدمات کو نمایاں کیا، جن کے ذریعے عازمین کے لیے ایک مربوط اور جدید تجربہ فراہم کیا گیا — سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر زیارت کے ہر پہلو تک۔ یہ بہتر خدمات خاص طور پر پاکستانی عازمین کے لیے اہمیت رکھتی ہیں، جو ہر سال مملکت کا سفر کرنے والے بڑے گروہوں میں شامل رہتے ہیں۔یہ شمولیت سعودیہ کے اُس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ سعودی وژن 2030 کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح کے بڑے ایونٹس میں سرگرم حصہ لے۔اس موقع پر سعودیہ نے ایسی اچھوتے اقدامات کو پیش کیا جو مہمانوں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور سیاحت، کاروباری سفر، حج و عمرہ کے شعبوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوئیں۔سعودی ایئرلائن نے مسافروں کے بیگیج سے متعلق زبردست سہولت فراہم کر دی