’آپ بول دیں کہ کل فیکٹری لگے گی، تو میں انتخاب نہیں لڑوں گا‘، کھساری نے پون سنگھ، منوج تیورای اور نرہوا کو دیا منھ توڑ جواب

Wait 5 sec.

بہار اسمبلی انتخاب میں بھوجپوری اسٹار اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان جاری زبانی جنگ نے کافی شدت اختیار کر لی ہے۔ چھپرہ سے مہاگٹھ بندھن کے حمایت یافتہ آر جے ڈی امیدوار کھساری لال یادو نے ایک ساتھ بی جے پی کے 4 اسٹار پرچارک منوج تیواری، روی کشن، دنیش لال یادو نرہوا اور پون سنگھ کو ہدف تنقید بنایا ہے اور انہیں کھلا چیلنج بھی دیا ہے۔ پون سنگھ اور نرہوا کے ٹھگے جانے والے بیان اور بقیہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے کھساری لال یادو نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں غریب فیملی کا بیٹا ہوں، میری اوقات نہیں تھی کہ گریجویشن کر سکوں، لیکن وہ لوگ امیر ہیں، پی ایچ ڈی بھی کر سکتے ہیں۔ ان این ڈی اے کے تمام لیڈران کو 4 دنوں کے اندر پاگل قرار دوں گا۔ ان کی زبان دیکھیے، کیسے بول رہے ہیں، لیکن میں ایک مہذب گھرانے سے آتا ہوں اور ان کی طرح برابری نہیں کر سکتا۔‘‘#WATCH पटना, बिहार: छपरा विधानसभा सीट से राजद उम्मीदवार खेसरी लाल यादव ने जनशक्ति जनता दल प्रमुख तेज प्रताप यादव के बयान पर कहा, "वो मेरे बड़े भाई हैं... मेरे लिए उन्हें जवाब देना ज़रूरी नहीं है... मैं एक गरीब का बेटा हूं। मेरे पास ग्रेजुएशन करने के साधन नहीं थे... मैं गरीब पैदा… pic.twitter.com/zkkMRsCn9G— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 8, 2025نرہوا کے بیان ’ایسا کوئی سگا نہیں، جسے کھساری نے ٹھگا نہیں‘ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کھساری لال یادو نے کہا کہ یہ تو نرہوا ہی بتا سکتے ہیں کہ میں نے انہیں کتنا ٹھگا ہے۔ انہوں نے اور ان کی پارٹی نے تو پورے بہار کو ٹھگا ہے۔ میں روزی-روٹی کی بات کر رہا ہوں، وہ مذہب کی بات کر رہے ہیں۔ ’رام‘ مخالف ہونے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی رام مخالف نہیں رہا ہوں، میں نے رام پر گانا گایا، فلم بنائی۔ لیکن جے رام جی کے بولنے سے نوکری نہیں ملے گی، یہ لوگ صرف مذہب کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹاتے ہیں۔‘‘نرہوا، پون سنگھ، روی کشن اور منوج تیواری کو چیلنج کرتے ہوئے کھساری نے کہا کہ ’’میرے اسٹار پرچارک بھائی میڈیا کے سامنے یہ بول دیں کہ کل یہاں فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تو میں پوری زندگی انتخاب نہیں لڑوں گا اور سرٹیفکیٹ بھی نہیں لوں گا۔ میرے سرٹیفکیٹ لینے سے بے روزگاری کم ہوگی؟ باقی میں یدمُلّا ہوں، اگر تعلیم اور بے روزگاری کے متعلق کی جانے والی باتیں مجھے یدملا بناتی ہیں تو میں ہوں۔ میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں اور مسلمان بھی اسی ملک کے حصہ ہیں۔‘‘ ان چاروں کے علاوہ تیج پرتاپ یادو کے نوکری دینے اور ناچنے والے بیان پر کھساری نے کہا کہ وہ بڑے بھائی ہیں اور وہ بقیہ لوگوں کے ساتھ مل کر ایسا بیان دے رہے ہیں، اس کا جواب دینا میرے لیے ضروری نہیں ہے۔