بہار اسمبلی انتخابات: 243 نشستوں کی گنتی کا آغاز، پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتیبہار اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔ صبح 8 بجے تمام 46 مراکز پر گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو رہی ہے، جس کے بعد ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت کو 243 میں سے 122 سیٹوں پر اکثریت درکار ہے۔Counting of votes for #BiharElections2025 begins. The fate of candidates in all 243 constituencies across 38 districts of the state to be decided today. Counting of votes also begins for Assembly by-elections in 8 constituencies across 6 States and 1 UT. pic.twitter.com/SsDvttfjcl— ANI (@ANI) November 14, 2025نتیش بمقابلہ تیجسوی: آج طے ہوگا بہار کی سیاست کا مستقبلنتیش کمار نے پورے اعتماد کے ساتھ جیت کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ تیجسوی یادو نے 18 نومبر کو حلف لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج کے نتائج یہ طے کریں گے کہ اقتدار کس کے ہاتھ میں جائے گا اور بہار کی نئی سیاسی کہانی کون لکھے گا۔بہار میں ریکارڈ 67.13 فیصد ووٹنگ، خواتین کا پولنگ فیصد 71.6 تک پہنچااس بار بہار میں ریکارڈ 67.13 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جو 1951 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ خواتین ووٹرز کی شرکت غیر معمولی رہی اور 71.6 فیصد تک پہنچی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی امیدوار یا سیاسی جماعت نے دوبارہ پولنگ کی درخواست نہیں کی۔