پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے مینڈیٹ کا دفاع

Wait 5 sec.

نیو یارک (14 نومبر 2025): پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے مینڈیٹ کا دفاع کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے چوتھی کمیٹی سے خطاب میں کہا کہ انروا پر اسرائیلی حملے فلسطینی شناخت مٹانے کی مذموم کوشش ہے، ادارے کے خلاف مہمات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: فرانس فلسطینی آئین بنانے میں مدد کرے گا، میکرون کا اعلانعثمان جدون نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ قانون سازی بین الاقوامی قانون کی توہین ہے، کوئی ریاست تنہا کسی یو این ادارے کا مینڈیٹ ختم نہیں کر سکتی، اقوام متحدہ کے اداروں کا اختیار صرف جنرل اسمبلی کو ہے۔نائب مستقل مندوب نے کہا کہ انروا کے مینڈیٹ، وسائل اور گنجائش کا تحفظ اخلاقی و قانونی ضرورت ہے، ادارہ دنیا کے اجتماعی ضمیر کی علامت ہے، سات دہائیوں سے انروا انسانی امداد، استحکام اور امید کا ذریعہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں انسانوں کی زندگی سیاسی مصلحتوں کی یرغمال نہیں بن سکتی، پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا۔’امن منصوبے میں مصر، قطر، ترکیہ اور امریکا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ اقدامات جنگ بندی اور بااختیار ریاستِ فلسطین کی راہ ہموار کریں گے۔‘