بی بی سی نے ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ کے تنازع میں معافی مانگ لی

Wait 5 sec.

لندن (14 نومبر 2025): برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ کے تنازع میں معافی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی بی سی کے وکلا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کو جواب دے دیا اور یقین دہانی کروائی کہ ادارہ دوبارہ دستاویزی پروگرام نشر نہیں کرے گا۔تاہم برطانوی نشریاتی ادارے نے اس سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو معاوضہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی بی بی سی پر کڑی تنقیدواضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے خبر رساں ادارے کو خط کا جواب دینے کیلیے جمعہ کو پانچ بجے تک کی مہلت دی تھی۔بی بی سی کے چیئرمین سامر شاہ نے الگ سے وائٹ ہاؤس کو ایک ذاتی خط بھیجا ہے جس میں امریکی صدر پر واضح کیا کہ اگرچہ ادارہ اس ایڈیٹنگ پر گہرا افسوس کا اظہار کرتا ہے لیکن ہم اس بات سے سختی سے اختلاف کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ہتک عزت کا کوئی دعویٰ بنتا ہے۔واضح رہے کہ یہ تنازع اس دستاویزی ڈاکیومنٹری سے جڑا ہے جو بی بی سی نے امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کی تھی جس میں 6 جنوری 2021 کے خطاب کے حصے مبینہ جوڑ توڑ کر پیش کیے گئے تھے۔اس میں ٹرمپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کیلیے اکسانے کی کوشش کی تاکہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف انتخابی شکست کے باوجود اقتدار میں رہ سکیں۔