یہ پہلا موقع ہے جب غیر ملکی سرزمین پر ہندوستانی بدمعاشوں کے درمیان کھلی گینگ وار دیکھنے میں آئی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن زورا سدھو عرف سپا کو دبئی میں گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ حریف گینگسٹر روہت گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کھلے عام قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذرائع کے مطابق زورا سدھو لارنس بشنوئی کے قریبی تھے اور دبئی سے گینگ کی بین الاقوامی کارروائیوں کو ہینڈل کرتے تھے۔ گینگسٹر روہت گودارا نے دعویٰ کیا کہ زورا عرف سپا نے جرمنی میں اس کے بھائی پر حملہ کرنے کیسازش رچی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں روہت گودارا نے لکھا، ’’تمام بھائیوں کو رام رام‘۔ میں، روہت گودارا، گولڈی برار، وریندر چرن، مہندر سرن ڈیلانہ، اور وکی پہلوان کوٹکپورہ، وہی ہیں جنہوں نے لارنس کے کتے زورا سدھو (سپی) کے قتل کی منصوبہ بندی آج دبئی میں کی۔ سپا نے لارنس کے ہینڈلر کا روپ دھار کر ہمارے بھائی کو مارنے کے لیے اپنے آدمی جرمنی بھیجے۔ وہ دبئی میں بیٹھ کر لارنس کے نام سے کینیڈا اور امریکہ میں دھمکیاں دیتا تھا۔ لیکن اس کو ہم تک پہنچنے کے لئے سات مرتبہ پیدا ہونا پڑے گا۔‘‘اب امریکہ میں ’ایک سینٹ‘ کا سکہ نہیں ہوگا جاری، 1793ء میں پہلی بار بازار میں ہوا تھا نمودارانہوں نے مزید لکھا کہ اگر کوئی اس غدار کے زیر اثر مجھ پر یا میرے بھائیوں کی طرف دیکھنے کی جرات بھی کرتا ہے توہم اس کے ساتھ بدتر سلوک کریں گے ، لوگ کہتے ہیں دبئی محفوظ ہے، لیکن ہمارے خلاف ہونے سے کوئی بھی کہیں محفوظ نہیں، کسی بھی ملک میں چھپ جائیں، آپ فرار نہیں ہوں گے، وقت لگ سکتا ہے، لیکن ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے۔ جہاں پولیس کی ہاتھ نہیں پہنچ سکتے ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔ دشمن، تیار رہو ہم جلد ملیں گے۔"یہ پہلی بار نہیں ہے کہ لارنس اور گودارا کے گروہوں کے درمیان گینگ وار شروع ہوئی ہو۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹر ہری باکسر کو امریکہ میں گولی چلائی گئی تھیں ۔ روہت گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ ہری باکسر نے اس سال کے شروع میں مشہور کامیڈین کپل شرما کے Kap's Cafe میں گولی چلانے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک کیفے کو مزید دو بار گولیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔