واشنگٹن(10 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ پر سخت تنقید کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل کے استعفے کے بعد تروتھ سوشل پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں امریکی صدر نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ ادارئے میں "بدعنوان صحافی” کام کر رہے ہیں جنہوں نے میرے خطاب کو مسخ کیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ "بی بی سی میں کرپٹ صحافیوں کا انکشاف ہو چکا ہے، یہ انتہائی بے ایمان لوگ ہیں جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صحافی ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جسے ہم اپنا قریبی اتحادی سمجھتے ہیں اور یہ جمہوریت کے لیے خطرناک بات ہے۔بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او نے استعفیٰ دیدیاواضح رہے کہ یہ تنازعہ اس دستاویزی ڈاکیومنٹری سے جڑا ہے جو ’بی بی سی‘ نے امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کی تھی، اس ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے خطاب کے حصے جوڑ توڑ کر پیش کیے گئے تھے۔جس میں ٹرمپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے کی کوشش کی، تاکہ جو بائیڈن کے خلاف انتخابی شکست کے باوجود اقتدار میں رہ سکیں۔