بوگوٹا : کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وحشی قرار دے دیا اور کہا لوگوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے، مارا نہیں جانا چاہیے۔”تفصیلات کے مطاق وینزویلا کے قریب امریکی فضائی حملوں پر کولمبیا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "وحشی” قرار دے دیا۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ کولمبیا کے صدر نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی کارروائیاں منشیات اسمگلرز کو روکنے میں کوئی مدد نہیں کرتیں، کولمبیا نے تاریخی طور پر امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی اور منشیات کے خلاف بھرپور تعاون کیا ہے۔”صدر پیٹرو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انہیں ڈرانا چاہتے ہیں لیکن ایسے اقدامات دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرتے ہیں، چند نشانہ بننے والے جہاز کارٹیل سے جڑے ہوسکتے ہیں لیکن اس بارے میں ابھی واضح معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ کارروائیوں میں قانونی اور مہذب طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے ، لوگوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے، مارا نہیں جانا چاہیے۔”یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کولمبیا کے صدر کو "ڈرگ لیڈر” قرار دیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے کولمبیا کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔امریکا کے حملوں اور ٹرمپ کے بیانات پر کولمبین صدر کے سخت ردعمل نے خطے میں سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔