انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے اتوار کو ملک گیر پوسٹر مہم شروع کی اور یہاں چیف الیکشن کمیشن کے دفتر کی دیواروں پر "ووٹ چوری" کے پوسٹر چسپاں کیے۔#WATCH | Delhi | Indian Youth Congress staged a protest by putting up posters on the issue of 'vote chori' outside the building of the Election Commission of India (09.11) pic.twitter.com/hw7SfxbPkQ— ANI (@ANI) November 9, 2025اس موقع پر ادے بھانو چب نے کہا کہ "ہم جمہوریت کو نیلام نہیں ہونے دیں گے۔ گیانیش کمار، سکھبیر سندھو، اور وویک جوشی نے ووٹ چوری کا ارتکاب کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے اراکین نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پوسٹر چسپاں کیے، ان پوسٹروں کو لگانے کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن سے پوچھنا ہے کہ اس برازیلی خاتون نے ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میں 22 ووٹ کیسے ڈالے؟"دو تنظیموں کی حمایت سے مہاگٹھ بندھن مضبوط، مسلمانوں کا متحد ہو کر سیکولر اتحاد کا ساتھ دینے کا فیصلہ...عتیق الرحمٰنانہوں نے مزید کہاکہ "اس کا صاف مطلب ہے کہ جب یہ دھاندلی ہو رہی تھی تو ہمارے ملک کا الیکشن کمیشن سو رہا تھا، ہم آج الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا اس دھاندلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد کرنا ہے؟ پورے ملک میں یوتھ کانگریس پوسٹروں اور بل بورڈز کے ذریعے بار بار پوچھ رہی ہے کہ یہ برازیلی خاتون کون ہے؟ کیوں الیکشن کمیشن مدد کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔