بے روزگاری اور سماجی ناانصافی کے خلاف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کا اتر پردیش میں ’روزگار دو - سماجی انصاف دو‘ پیدل مارچ جاری ہے۔ سنیچر کو مارچ کے چوتھے کے دن ایودھیا کے بیکا پور سے شروع ہو کر کھجور ہٹ سے ہوتے ہوئے سلطان پور کے کورے بھار پہنچا۔اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ مارچ دلتوں، پسماندہ طبقات، محروموں اور غریبوں کوان کا حق دلانے کی لڑائی کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتر پردیش میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور سرکاری محکموں میں لاکھوں اسامیاں ہونے کے باوجود نوجوانوں کو مواقع نہیں مل رہے ۔ بھرتی کے امتحانات میں پیپر لیک ہونے اور انتخابی عمل میں دھاندلیاں لگاتار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہیں۔سنجے سنگھ نے تعلیم، صحت، پولیس اور دیگر محکموں میں ہزاروں خالی آسامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کی نیت پر سنگین سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہر نوجوان کو کام اور ہر شہری کو مساوی مواقع نہیں ملیں گے، تب تک حقیقی رام راجیہ کا تصور ادھورا ہے۔ دلتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ امتیازی سلوک، مظالم اور پولیس تھانوں میں ہونے والی متعصبانہ کارروائیوں کا معاملہ بھی مارچ میں بار بار اٹھایا جا رہا ہے۔आज पद यात्रा का चौथा दिन है।कदम कदम बढ़ाये जा ख़ुशी के गीत गाये जा।आइए इस यात्रा का हिस्सा बनिए।रोजगार दो सामाजिक न्याय दो पद यात्रा।सरयू से संगम तक 12-24 नवंबर।जुड़ने के लिए मिस्ड कॉल करें 7500040004 pic.twitter.com/RAfLV00P8m— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) November 15, 2025عوام کے درمیان اپنی بنیاد کھو چکی بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ انتخاب جیتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھاے اے پی لیڈر نے یقین ظاہر کیا کہ روزگار اور سماجی انصاف کی لڑائی کو اتر پردیش میں بھی مضبوط عوامی حمایت حاصل ہوگی۔ پیدل مارچ میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران سبھا جیت سنگھ، منوج مشرا اور مقامی کارکن بڑی تعداد میں شامل ہوئے اور مختلف مقامات پر استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اے اے پی کا کہنا ہے کہ یہ مارچ صرف ایک سیاسی پروگرام نہیں بلکہ نوجوانوں، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کی امید اور حقوق کی لڑائی بنتا جا رہا ہے۔ اس لئے ریاست کے عوام کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔