مشہور و معروف ایئرلائن نے فوری طور پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسافروں کےلیے شیڈول تمام پروازیں بھی منسوخ کردیں۔برطانوی ایئرلائن بلیو آئی لینڈز نے اچانک اپنی خدمات کو بند کردیا ہے جس نے مسافروں کی پریشانی میں حددرجہ اضافہ کردیا ہے، ایئرلیان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ کی جارہی ہیں جبکہ مسافروں کو ’ایئرپورٹ کا سفر نہ کرنے‘ کی بھی ہدایت کی گئی۔بلیو آئی لینڈز، چینل آئی لینڈ پر مبنی کیریئر ہے جس نے جرسی اور گرنسی سے برطانیہ کے سات ایئرپورٹس کےلیے پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ کچھ بین الاقوامی راستوں کے لیے ایئرلائن نے پروازیں چلائی تھیں تاہم اچانک حکام نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان ایئرلائن نے صارفین کو مطلع کیا کہ انھوں نے 14 نومبر 2025 سے اپنی خدمات کو باقاعدہ طور پر معطل کر دیا ہے، بلیو آئی لینڈز نے مزید کہا کہ انھیں مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف پر شدید افسوس ہے۔ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا گیا کہ ‘بلیو آئی لینڈز کے ذریعے چلنے والی مستقبل کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، برائے مہربانی ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں جب تک کہ آپ کےلیے متبادل انتظامات نہ کرلیے جائیں۔’یہ بھی پڑھیں: شٹ ڈاؤن: امریکا میں ایک دن میں 800 پروازیں منسوخایئرلائن کی آخری پرواز 14 نومبر بروز جمعہ شام 7.40 بجے جرسی میں اتری، ایک اندازے کے مطابق اس اقدام سے 100 ملازمین اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔بلیو آئی لینڈ سے براہ راست بکنگ کرنے والوں کو ایئر لائن نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بینک سے رابطہ کریں اور جنھوں نے ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروائی ہے وہ کمپنی سے رابطہ کریں۔یوکے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں کنزیومر اینڈ مارکیٹس ڈائریکٹر سیلینا چڈھا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلیو آئی لینڈ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، بلیو آئی لینڈ کے صارفین تازہ ترین معلومات کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔خیال رہے کہ بلیو آئی لینڈز نامی ایئرلائن کو 2006 میں شروع کیا گیا تھا، جب اس کا نام راک ہاپر تھا، کووِڈ کی وبائی مرض کے دوران حکومت نے ائیر لائن کو کام جاری رکھنے کے لیے £8.5 ملین کا قرضہ دیا تھا،تاہم اس سال اگست میں ایک رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا تھا کہ بلیو آئی لینڈ نامی ایئرلیان پر بقایا رقم اب بھی £7,000,000 کے قریب ہے۔چوہے نے کراچی آنے والی پرواز منسوخ کروادی