آئی پی ایل 2026 کے لیے سبھی 10 فرنچائزی نے اپنے اپنے ریٹین کھلاڑیوں کی لسٹ ظاہر کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر تھی، اور اس بار سب سے زیادہ حیران کرنے والا ریٹینشن پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے رہا۔ پنجاب نے جہاں اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا، وہیں 3 بار کی چمپئن کے کے آر نے 12 کھلاڑیوں کو ہی ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ٹیم نے کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کو ریلیز کر سبھی کو حیران کر دیا۔ اب کئی بڑے کھلاڑی نیلامی کے لیے حاضر رہیں گے، جس کی تقریب 16 دسمبر کو ابوظبی میں منعقد ہونے والی ہے۔