امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، چین کا سخت ردعمل آگیا۔تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری کے اپنے ردعمل میں چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف16، سی130 کے پُرزے خریدےگا۔یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیاچین کی جانب سے امریکی اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے جبکہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، امریکا تائیوان کی فوجی تیاری کو مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے پہلے 400 ملین ڈالرز کا معاہدہ روک دیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان