بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیاں بڑھانا شروع کردیں

Wait 5 sec.

بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیاں بڑھانا شروع کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے تین نئے مکمل فعال فوجی اڈے سیلیگوری کوریڈور کے قریب قائم کردیے ہیں، سلیگوری کوریڈور بھارت کے شمال مشرقی حصے کے لیے تنہا کنکشن ہے۔سیلیگوری کوریڈور چکن نیک بھی کہلاتا ہے کیونکہ چوڑائی صرف 22 کلو میٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کا راستہ شمال میں نیپال، جنوب میں بنگلادیش، مشرق میں بھوٹان اور چین سے ملتا ہے، سیلیگوری کوریڈور بند ہوجائے تو بھارت کا شمال مشرقی علاقہ الگ ہوسکتا ہے۔نئی فوجی تعیناتیوں کے ساتھ بھارتی فضائیہ نے گوہاٹی میں بڑی ایئر شو بھی کی جس کا مقصد مشرقی محاذ کی نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانا بتایا گیا ہے۔علاقائی ماہرین کے مطابق فوری خطرے کے ردعمل سے زیادہ طویل المدتی حکمت عملی ہے، چین کی جانب سے بنگلادیش میں اقتصادی اور دفاعی منصوبوں پر بھارت میں تشویش ہے۔ٹی آر ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بحریہ کے بنگلادیش کے دورے سے بھی بھارت پریشان دکھائی دیتا ہے۔