حج سیزن میں لاکھوں عازمین کو حرمین ریلوے کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف

Wait 5 sec.

سعودی عرب کے نائب وزیرٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین رمیح الرمیح نے کہا ہے کہ حج سیزن میں عازمین کی ٹرانسپورٹیشن کا پروگرام ان کے گھروں سے نکلنے اور واپسی تک ہوتا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں حج و عمرہ نمائش و کانفرنس 2025 کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فضائی ذریعے سے عازمین حج کے لیے 30 لاکھ نشستوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ’سامان کے بغیرحج‘ کا گزشتہ تجربہ کافی کامیاب رہا جس سے گزشتہ برس سات لاکھ حجاج مستفیض ہوئے۔اس سال حج سیزن میں اس کے دائرہ عمل میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 10 لاکھ عازمین تک یہ سہولت پہنچانے کا ارادہ ہے۔سعودی عرب حج سیزن میں پہلی بار کیا کرنے جارہا ہے؟سعودی عرب کے نائب وزیرٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نسک پورٹل اور السعودیہ کے اشتراک سے آب زمزم کی سہولت حجاج کو کامیابی سے مہیا کی جارہا ہے۔ زم زم کے کین ان کے ملکوں میں پہنچا دیے جاتے ہیں جس سے انہیں آسانی ہوتی ہے۔نائب وزیر کا حرمین ریلوے سروس کے بارے میں کہنا تھا کہ گزشتہ برس 10 ملین مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی جبکہ اس سال ہمارا ہدف 20 ملین تک کا ہے۔