سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر ماہ میں خوردہ مہنگائی گھٹ کر 0.25 فیصد رہ گئی ہے، جو گزشتہ کئی سالوں میں اس کی کم ترین سطح ہے۔ بدھ (12 نومبر) کو جاری اعداد و شمار کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح میں کمی اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے خوردہ مہنگائی میں یہ کمی آئی ہے۔Oct CPI Data | October CPI inflation at 0.25% Vs CNBC-TV18 Poll Of 0.25%▶️October Food Inflation At -5.02% Vs CNBC-TV18 Poll Of -4.1%#CPIInflation #Economy #Inflation pic.twitter.com/YFVNrg7uLH— CNBC-TV18 (@CNBCTV18Live) November 12, 2025کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ مہنگائی ستمبر میں 1.44 فیصد اور اکتوبر 2024 میں 6.21 فیصد تھی۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کم ہو کر (-) 5.02 فیصد رہ گئی ہے۔این ایس او کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران ہیڈ لائن افراط زر اور خوراک کی افراط زر میں کمی بنیادی طور پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے سازگار بنیادی اثر اور تیل و چکنائی، سبزیوں، پھلوں، انڈے، جوتے اناج اور پیداوار، نقل و حمل اور مواصلات کی قیمتوں میں نرمی سے بازار میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔