شادی میں دولہے پر چاقو حملہ اتفاقاً ڈرون کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا

Wait 5 sec.

امراؤتی (12 نومبر 2025): شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر دولہے پر کیا گیا چاقو سے حملہ اتفاقاً ڈرون کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جس نے ملزم کی شناخت میں مدد دی۔انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست مہراشٹر کے شہر امراؤتی میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جب ملزم نے اسٹیج پر جا کر دولہے کو چاقو گھونپ کر شدید زخمی کیا۔حیران کن طور پر تقریب میں موجود کیمرہ مین ڈرون کیمرے کی مدد سے نہ صرف پورے واقعے کو ریکارڈ کیا بلکہ کم از کم 2 کلومیٹر تک حملہ آور کا پیچھا بھی کیا جو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔زخمی ہونے والے دولہے کی شناخت 22 سالہ سجل رام کے نام سے ہوئی۔پولیس نے کیمرہ مین سے ڈرون فوٹیج حاصل کر لی جس میں ملزم کا چہرہ اور فرار کا راستہ واضح ہے۔ پولیس حکام نے فوٹیج کو کیس میں کلیدی ثبوت قرار دیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ حملہ ڈی جے پرفارمنس کے دوران ایک معمولی تنازع سے شروع ہوا جہاں ڈانس کے دوران دولہا اور ملزم کو مبینہ طور پر دھکیلا گیا، اس کے بعد ہونے والے جھگڑے نے ملزم کو غصہ دلایا جس نے بعد میں حملہ کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔زخمی دولہے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے گہرے زخم آئے ہیں لیکن اب اس کی حالت مستحکم ہے۔