پاکستانی شہری اور وکیل ماہ نور عمر نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں انھوں نے خواتین کی ماہواری کے دوران پیڈز سمیت استعمال کی جانے والی دیگر مصنوعات پر بھاری سیلز ٹیکس کو چیلینج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خواتین اپنی زندگی کی تقریبا چار دہائیاں ماہواری کے نظام میں گزرتی ہیں یہ ٹیکس ’رائٹ ٹو لائف‘ جیسے بنیادی حقوق کو متاثر کر رہا ہے۔‘