ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن(9 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی ٹوئنٹی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔امریکی صدر نے جاری ایک بیان میں کہا امریکی حکومت کے کسی بھی عہدیدار کو اس سال جنوبی افریقہ میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سوشل میڈیا پر امریکی صدر نے لکھا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس جنوبی افریقا میں منعقد ہو رہا ہے، سفید فام افراد کو مارا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر چھینے جا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، کوئی بھی امریکی عہدیدار اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔جنوبی افریقا کی وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقامیں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس بائیس نومبر سے تئیس نومبر تک ہوگا۔