G7 وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق اہم بیان

Wait 5 sec.

واشنگٹن (13 نومبر 2025): G7 وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔کینیڈا میں اجلاس کے بعد جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا، اور ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کی۔اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر روس کے حملوں کی مذمت کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔نیتن یاہو کو معافی دے دیں، ٹرمپ کا اسرائیلی صدر کو خطکینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے بدھ کے روز ایک بار پھر غزہ پٹی تک انسانی امداد کی غیر مشروط رسائی کے لیے کینیڈا کے مطالبے کو دہرایا، ساتھ ہی خطے میں امن قائم کرنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔اونٹاریو کے نیاگرا آن دی لیک میں منعقدہ جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیتا آنند نے کہا ہم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر بھی توجہ دی کہ امن اور دیرپا استحکام کی طرف ایک راستہ تلاش کرنے کی فوری ضرورت ہے۔