امریکا کی جانب سے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون بنانے میں مدد کرنے والے افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام میں مددگار یہ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پگابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیاں دراصل اس بات کا اشارہ ہیں کہ امریکا آگے کیا کرنے جا رہا ہے،سمجھتا ہوں روس پر پابندیاں لگانے کا یہ صحیح وقت ہے۔شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کر دیاامریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیارکرنے پر مجبور کریں گی اور روسی تیل پر عائد پابندیاں زیادہ عرصے تک برقراررکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سے بات چیت ہمیشہ مثبت رہتی ہے مگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی، پیوٹن سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی کیونکہ وہ انہیں“مناسب”نہیں لگی۔