دہلی-این سی آر میں ایک طرف فضائی آلودگی نے شہریوں کی سانسیں دشوار کر رکھی ہیں، تو دوسری طرف سردیوں کی آمد کے ساتھ اب کہرے کی چادر نے بھی خطے کو ڈھکنا شروع کر دیا ہے۔ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی راجدھانی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں فضائی معیار مزید بگڑتا جا رہا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، دہلی کے کئی علاقوں میں فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 400 سے تجاوز کر چکا ہے، جو ’سنگین‘ زمرے میں شمار ہوتا ہے۔دہلی: ’ہم یہاں مر رہے ہیں اور سرکار اعداد و شمار چھپار رہی ہے‘، آلودگی پر حکومت کے خلاف سڑک پر اترے لوگمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک صبح کے وقت ہلکا سے درمیانی درجے کا کہرا چھایا رہے گا۔ کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ہلکی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ فضاء میں دھوئیں اور نمی کے امتزاج سے اسموگ کی کیفیت نمایاں ہے۔دوسری جانب، شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں بھی سردی نے دستک دے دی ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اور چھتیس گڑھ میں موسمِ سرما نے شدت اختیار کر لی ہے اور محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں سرد لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، 15 نومبر تک ان علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی، جس سے سرد لہر کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔آلودگی کے سبب رحم مادر میں پرورش پا رہے بچوں میں آٹزم کا خطرہ، ایمس کے ڈاکٹر نے کیا متنبہاتر پردیش میں دن کے وقت دھوپ نکلنے سے موسم معمولی معتدل محسوس ہوتا ہے لیکن رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بہار میں بھی سردی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں اور راجدھانی پٹنہ سمیت مختلف شہروں میں کم از کم درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے اور آئندہ چند دنوں میں کئی علاقوں میں سرد لہر کی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مدھیہ پردیش، ودربھ اور جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں معمولی سرد لہر سے لے کر شدید سرد لہر جیسی صورتحال بن سکتی ہے۔ اسی طرح پنجاب، ہریانہ، دہلی، شمالی راجستھان اور مشرقی اتر پردیش کے کئی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کا کہرا چھا سکتا ہے، جس سے صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ کم ہو جائے گی۔ادھر شمالی ہمالیائی علاقوں میں برف باری نے سردی کو اور بڑھا دیا ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے بلند مقامات پر برف کی سفید چادر بچھ چکی ہے، جس سے شمالی میدانوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی آ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی-این سی آر میں آلودگی کی بڑی وجہ ہوا کی رفتار میں کمی اور درجہ حرارت میں گراوٹ ہے، جس سے زہریلے ذرات فضا میں معلق رہتے ہیں۔ اگر بارش یا تیز ہوا نہیں چلی تو یہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح کے وقت باہر نکلنے سے پہلے احتیاط برتیں، ماسک کا استعمال کریں اور حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث گاڑی احتیاط سے چلائیں، کیونکہ سردی اور آلودگی دونوں کے امتزاج سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔